پہلی بار سعودی ڈیزائنر کے ملبوسات پیرس میں ہونے والے فیشن ویک میں نمائش کے لئے پیش کر دیئے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 سے 6 جولائی تک جاری رہنے والے پیرس فیشن ویک میں سعودی ڈیزائنر محمد آشی نے پہلی بار سعودی عرب کی نمائندگی کی۔
محمد آشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پیرس فیشن ویک میں شرکت میرے کیریئر کا عروج ہے،سعودی ڈیزائنر کی پیرس فیشن ویک میں شرکت سعودی عرب کا نیا سنگ میل ہے۔
مزید پڑھیں:اشنا شاہ کے نئے ڈرامے ’دور‘ کا ٹریلر ریلیز
واضح رہے کہ سعودی ڈیزائنر محمد آشی سمیت دیگر 4 باصلاحیت ڈیزائنرز جنہوں نے روا ں سال پیرس فیشن ویک میں عرب کی نمائندگی کی ان میں سے 3 ایلی صاب، زہیر مراد اور جارج ہوبیکا کا تعلق لبنان اور ایک سارہ کریبی کا تعلق مراکش سے ہے۔