فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک نے شائقین کو دیوانہ بنادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

First look of Mahira Khan, Fahad Mustafa starring movie revealed

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’’ قائداعظم زندہ باد ‘‘ کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔

فلم کے سیٹ سے چند تصاویر وائرل ہوئیں، ان تصاویر میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک اور تصویر میں فہد پولیس کی وردی پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین پوسٹر میں ماہرہ خان لاؤڈ اسپیکر پکڑے ہوئے ہیں اور سلاخوں کے پیچھے کھڑے شیر کے سامنے کھڑی نظر آ رہی ہیں، ایک تختی زمین پر رکھی گئی ہے۔ جس پر لکھا ہے کہ آزادی سب کا حق ہے۔

نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم قائداعظم زندہ باد امسال عید الاضحی کے لئے شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا،فلم ایک طنزیہ ایکشن کامیڈی ہوگی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:ثناء جاوید بھی اپوزیشن تحریک کا حصہ بن گئیں، عوام سے 16اکتوبر کے جلسے میں شرکت کی اپیل

Related Posts