خاتون اول کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون اول کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
خاتون اول کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

لاہور: خاتون اول نے داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ لیا اور قیام پذیر افراد سے سہولتوں بارے استفسار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اول اچانک داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کے دورے پر پہنچیں۔ ان کے دورے سے حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کے حکام مکمل لاعلم رہے۔

خاتون اول کے اچانک دورے کا مقصد پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لینا اور قیام پذیر افراد سے براہ راست حقیقی صورتحال معلوم کرنا تھا۔

انہوں نے دورے کے دوران پناہ گاہ میں قیام پذیر افراد سے قیام ،  کھانے اور دیگرسہولیات کے بارے میں پوچھا۔ خاتون اول نے مجموعی طور پر پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے قائم پناہ گاہوں کا وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا اور وفاقی حکومت کے نمائندے اچانک دورہ کرکے سہولتوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

خاتون اول نے بھی وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت قائم پناہ گاہ میں خود تمام امور کا جائزہ لیا۔

Related Posts