پاکستان سے پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی، دوسری پر وزیر اعظم کی آمد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سے پہلی پرواز حجاج کو لیکرروانہ، دوسری پر وزیر اعظم کی آمد متوقع
پاکستان سے پہلی پرواز حجاج کو لیکرروانہ، دوسری پر وزیر اعظم کی آمد متوقع

لاہور: پاکستان سے پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد دوسری پرواز کے موقعے پر متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ روٹ 2022پر حج آپریشن شروع کردیا گیا۔ لاہور سے پہلی حج پرواز 220 حجاجِ کرام کو لے کر روانہ ہوئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پہلی حج پرواز پر جانے والے حجاج کو الوداع کہا۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آج دوسری حج پرواز رات 8 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ روانگی کے موقعے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی آمد متوقع ہے جبکہ ملتان سے حج پرواز ساڑھے 4بجے روانہ ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورِ حکومت میں پہلی حج پرواز سعودی عرب کی جانب روانہ کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم اسلام آباد سے دوسری پرواز کی روانگی کے موقعے پر حجاجِ کرام کو الوداع کہیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے معیشت کے اہم شعبوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گزشتہ روز لاہور میں 600 بستروں پر مشتمل انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومیں شاندار عمارتوں کی تعمیر سے نہیں بنتیں بلکہ محنت، دیانت اور قربانیوں کے ساتھ جدید علم اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث قوموں نے ہمیشہ ترقی کی۔

Related Posts