بلڈنگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2سال بعد پہلی ایف آئی آر درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلڈنگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2سال بعد پہلی ایف آئی آر درج
بلڈنگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2سال بعد پہلی ایف آئی آر درج

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل آشکار داور کی کمانڈ میں 2 سال بعد پہلی بار بلڈنگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر آیف آئی آر درج کر لی گئی، مقدمہ،15ستمبر کو سیل ہونے والی زیر تعمیر پلاٹ کی سیل توڑنے اور تعمیرات شروع کرنے پر بلڈر کے خلاف کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس مقام پرتعمیرات کے لئے کھودے گئے گہرے گڑھے میں بارش کا پانی بھراہوا تھا۔گڑھے میں جمع پانی ملحقہ مکانات کے لئے خطرے کا باعث تھا۔ خبر پر تعمیرات رکوا کر پلاٹ کو سیل کیا گیا تھا۔

سرکاری سیل توڑے جانے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایکشن لیا، بلوچ کالونی پولیس کے ہمراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول نے محمود آباد پانچ نمبر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر عمارت تعمیر کرنے والے بلڈر کوگرفتارکرلیا۔

بلڈر عادل شاہ ایس بی سی اے کے سیل پلاٹ پر رہائشی عمارت تعمیر کر رہا تھا۔ عمارت کا نقشہ پاس نہیں ہے اور نہ ہی بلڈنگ کنٹرول نے اس کی اجازت دی تھی۔سرکار کی اجازت کے بغیر محمودآباد پانچ نمبر میں تعمیرات کی جارہی تھی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جمشید ٹاؤن کے بلڈنگ انسپکٹر جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ کا الزام نمبر 459/2020 بلڈنگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت درج کیا ہے۔

Related Posts