دنیا پور کی پہلی قسط نشر، مداحوں کے دل جیت لیے، بھارت سے بھی زبردست ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا پور
(فوٹو: گرین انٹرٹینمنٹ)

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری انقلاب کے دہانے پر کھڑی ہے، دنیا پور کی پہلی قسط نشر کردی گئی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے، بھارت سے بھی زبردست ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل دنیا پور میں نعمان اعجاز، سمیع خان، رمشا خان، خوشحال خان، منظر صہبائی، زیب رحمان، علی رضا، ارم اختر، صائمہ قریشی، شامل خان اور نیر اعجاز جیسے منجھے ہوئے اداکار مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہیں جس کی کہانی بھی جاندار ہے۔

بہت سے پاکستانی اور زیادہ تر بھارتی ڈراموں میں عوام کو ساس بہو یا محبت کے ٹرائی اینگل سے زیادہ کچھ دیکھنے کو نہیں ملتا۔ ایسے میں دنیا پور کو حبس زدہ ڈرامے کی فضا میں تازہ ہوا کے جھونکے سے تعبیر کیاجاسکتا ہے جس کی پہلی قسط میں سینماٹوگرافی اور ایکشن نے عوام کو متاثر کیا۔

اس حوالے سے بھارتی یوٹیوبرز کا ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے۔ آج سے 2 روز قبل بنائی گئی ویڈیو میں 2 خواتین نے اپنا ردِعمل دیا ہے جسے ہزاروں بار دیکھا اور سیکڑوں بار پسند کیا گیا ہے۔ خود ڈرامہ سیریل دنیا پور کی پہلی قسط کی ویڈیو کو 51لاکھ مرتبہ دیکھا گیا ہے جس سے ڈرامے کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔

یوٹیوبرز کا کہنا ہے کہ جس مقام پر یہ پہلی قسط ختم ہوئی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ یہ ختم ہو۔ ہم جسے محبت کی کہانی سمجھ رہے تھے، اس میں اچھا خاصا ایکشن ہے۔ ڈرامے کی کہانی دیگر ڈراموں سے کافی مختلف ہے۔ ڈرامے کے مختلف کرداروں میں جاندار اداکاری بھی دیکھنے کو ملی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دنیا پور کا جو پس منظر دکھایا گیا ہے، عام طور پر ڈراموں میں ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملتا۔ لوگوں کا ایک دوسرے کیلئے جس قسم کا رویہ ہے، وہ دیکھ کر مزہ آتا ہے۔ ڈرامے کی پوری قسط میں اچھا خاصا تجسس موجود ہے جو عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کا باعث بنے گا۔

 

Related Posts