چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے جسٹس گلزار احمد کا پہلا فیصلہ سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے جسٹس گلزار احمد کا پہلا فیصلہ سامنے آگیا
چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے جسٹس گلزار احمد کا پہلا فیصلہ سامنے آگیا

گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا پہلا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ پٹواری محمد نواز نے برطرفی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جسے مسترد کردیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پٹواری محمد نواز نے عدالتی حکم اور ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی، اپیل دائر کرنے والے کے خلاف کیس ثابت ہوچکا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ سارا بوجھ محمد نواز پٹواری پر ڈالنا قانون کے خلاف ہے جبکہ گرداور اور تحصیلدار بھی اسی عمل میں ملوث پائے گئے۔ میرے مؤکل کی اپیل منظور کی جائے۔

سینئر سپریم کورٹ جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ پٹواری محمد نواز کا کیس ہمارے سامنے آچکا ہے۔ کیس کے مطابق محمد نواز کے خلاف فیصلہ انکوائری کے بعد ہوا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہمارے سامنے تحصیلدار اور گرداوار کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، سپریم کورٹ ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت کیوں کرے؟ آپ کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں   سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز  حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلزار احمد سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

مزید پڑھیں: جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کاحلف اٹھالیا

Related Posts