راک اینڈ رول کی 83 سالہ ملکہ ٹینا ٹرنر کی پہلی برسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹینا ٹرنر
(فوٹو: آن لائن)

راک اینڈ رول کی ملکہ اور میوزک لیجنڈ ٹینا ٹرنر 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، انتقال کا 1 سال مکمل ہونے پر خاتون گلوکارہ کے مداح غمگین ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’ دی بیسٹ ‘ اور ’ واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ ‘ جیسی کامیاب فلموں سے سپر سٹار بننے والی گلوکارہ ٹینا ٹرنر طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں 24 مئی 2023 کو انتقال کر گئیں۔گزشتہ روز ان کی پہلی برسی منائی گئی۔

 بعض میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا کہ معروف گلوکارہ کو انتقال سے قبل کے کچھ برسوں میں کینسر، فالج اور گردوں کی خرابی سمیت متعدد صحت کے مسائل کا سامنا رہا۔ ٹینا ٹرنر اپنی تیز اور پرجوش اسٹیج پرفارمنس اور طاقتور آواز کیلئے شہرت رکھتی تھیں۔

آج سے 1 سال قبل گلوکارہ ٹینا ٹرنر کی موت کا اعلان ان کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ان کا انتقال سوئٹزرلینڈ میں ہوا جہاں وہ 80 ملین ڈالر مالیت کے گھر میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔

ماضی میں ٹینا ٹرنر گریمی ایوارڈ کیلئے 25 بار نامزدکی گئی تھیں اور انہیں 8 بار یہ ایوارڈ ملا جبکہ 3 بار لائف ٹائم گریمی ایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔ٹینا ٹرنر کے مداح 1 سال قبل انتقال کے باعث غمزدہ ہوگئے تھے جو ان کی پہلی برسی کے موقعے پر انہیں یاد کرتے رہے۔

Related Posts