اسلام آباد: پاکستان کے پہلے سماعت سے محروم وی لاگر حسن احمد نے اپنا ٹی وی شو شروع کردیا جس پر عوام اور سوشل میڈیا پر کا اظہار کر رہے ہیں۔
معروف ادارے ڈیفوک کے سفیر حسن احمد نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران ہی ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ جواں سال حسن احمد نے کورونا وباء کے دوران ویڈیوز بنا کر سماعت سے محروم افراد کو تعلیم دی۔
سماعت سے محروم افراد کو حسن احمد نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز سے آگاہ کیا اور سماجی فاصلے، ماسک لگانے اور بار بار ہاتھ دھونے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جن پر عمل کرکے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔
اپنی ویڈیوز کے دوران حسن احمد اشاروں کی زبان کا استعمال کرتے نظر آئے جو زیادہ تر سماعت اور گویائی سے محروم افراد کو سکھائی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبر حسن احمد نے اپنے مداحوں کو خود سنائی۔
حسن احمد نے کہا کہ آپ سب کو یہ خوش کردینے والی خبر سنا رہا ہوں کہ میں نے اور میری بہن نے اشاروں کی زبان کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے جو کے ٹو آفیشل چینل پر دکھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں کے ٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سماعت سے محرمو افراد کیلئے یہ پروگرام شروع کیا تاکہ خصوصی افراد سے ان ہی کی زبان میں گفتگو ہوسکے۔ امید ہے یہ اقدام سماعت سے محروم افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا باعث ثابت ہوگا۔ ہمارا پروگرام ہر ہفتے کو 6 بجے شام کے ٹو پر نشر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ میں سماجی فاصلہ حائل