لاس اینجلس: وارنر برادرز اور نیو لائن نے مورٹل کومبیٹ سیریز کی نئی فلم کی ریلیز سے قبل 7 منٹ کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے۔
فلم کے ابتدائی سیکوئنس میں اسکورپین کی کہانی دکھائی جاتی ہے جس کا کردار ہانزو ہسانشی نے نبھایا ہے جس کے اہلِ خانہ پر سب زیرو کے روپ میں جو ٹسلیم حملہ کردیتے ہیں۔
بنیادی طور پر مورٹل کمبیٹ ماردھاڑ اور خون خرابے پر مبنی گیم سیریز کا فلمی ایڈیشن ہے۔ باکس آفس پر فلم کی کارکردگی پر فنکاروں اور پروڈیوسرز سمیت سب کی نظریں جمی ہیں جبکہ تھیٹرز تاحال نہیں کھل سکے۔
مورٹل کومبیٹ پر پہلے بھی فلمیں بنائی جاچکی ہیں جن میں مارشل آرٹس کے کرتب، مار دھاڑ اور خون خرابہ سب سے اہم سمجھا جاتا ہے۔ مورٹل کومبیٹ کی گیم میں بھی اعضاء کی قطع و برید کا عنصر نمایاں ہے۔
قبل ازیں 90ء کی دہائی میں جب مورٹل کومبیٹ کا نام سامنے آیا تو ویڈیو گیمز میں تشدد کیلئے بھی ریٹنگز کا معیار قائم کرنے کی ضرورت محسوس ہونے لگی جو اس گیم کی آمد سے قبل اہم نہیں تھی۔
فلم میں کینو کا کردار ادا کرنے والے جوش لاؤسن کا کہنا ہے کہ اگر یہ بات نظرانداز کردی جائے کہ تشدد ہی ویڈیو گیم کا بنیادی حصہ ہے تو ایسا کرنا بے وقوفانہ اقدام ہوگا۔ گیم میں اتنا زیادہ تشدد کیا جاتا ہے جتنا کہ ممکن ہوسکتا ہے۔
امریکا میں جمعے کے روز مورٹل کمبیٹ باضابطہ طور پر ریلیز کردی جائے گی۔ایچ بی او میکس اسٹریمنگ سروس پر بھی فلم دیکھی جاسکے گی۔ فلم میں ایکشن دکھانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/MKMovie/status/1384537561150857228
یہ بھی پڑھیں: برازیل سے ماحولیاتی معاہدہ نہ کیا جائے۔لیونارڈو اور کیٹی پیری کا امریکا سے مطالبہ