جنوبی وزیرستان میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو کارروائی شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوس ناک واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے جزاغونڈے میں ایک زیرِ تعمیر تھانے میں پیش آیا۔ گزشتہ شب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzc1MjksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3NzUyOSAtINiq2LHYqNiqINmF24zauiDZhdiz2YTYrSDYp9mB2LHYp9ivINqp24wg2YHYp9im2LHZhtqvINiz25IgNiDZhdiy2K/ZiNixINis2KfauiDYqNit2YLYjCAyINiy2K7ZhduMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE1MTc4MiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8wMS9DcmltZS00LTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYqtix2KjYqiDZhduM2rog2YXYs9mE2K0g2KfZgdix2KfYryDaqduMINmB2KfYptix2YbaryDYs9uSIDYg2YXYstiv2YjYsSDYrNin2rog2KjYrdmC2IwgMiDYstiu2YXbjCIsInN1bW1hcnkiOiLaqdmI2KbZuduBOiDYqtix2KjYqiDaqduSINi52YTYp9mC25Ig2LPbjNm52YTYp9im24zZuSDZudin2KTZhiDZhduM2rog2YXYs9mE2K0g2KfZgdix2KfYryDaqduMINmB2KfYptix2YbaryDYs9uSIDYg2YXYstiv2YjYsSDYrNin2YYg2qnbjCDYqNin2LLbjCDbgdin2LHar9im25Ig2KzYqNqp24EgMiDYstiu2YXbjCDbgdmI2KbbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا میں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللہ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کا تعلق دہشت گردی سے ہے یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، فی الحال واضح نہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اکتوبر کے دوران تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے مزدور کرائے کے کوارٹر میں سورہے تھے جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد آئے اور ان پرفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 6 مزدور موقع پر دم توڑ گئے تھے۔
پولیس کے مطابق تربت فائرنگ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے زخمی افراد میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل تھے۔