بولان میں مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں پر فائرنگ، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بولان میں مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
بولان میں مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ: ضلع بولان میں مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت پیش آنے والے اِس واقعے میں دہشت گردوں نے مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں کو اپنا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کان کنوں کو قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور ان پر فائرنگ کردی۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس اور ایف سی اہلکار بھاری تعداد میں موقعے پر پہنچ گئے تھے۔

ڈی سی کچھی مراد کاسی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں 11 کان کن جاں بحق ہوئے جبکہ یہ واقعہ گشتری میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 کان کن زخمی بھی ہوئے۔ ایمبولینسز کے ذریعے جاں حق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو کوئٹہ لے جا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہر قائد میں سپر ہائی وے کے قریب واقع بحریہ ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد قتل ہوگئے، ایک شخص نے اپنی والدہ، گھریلو ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ2 روز قبل سپر ہائی وے کے قریب بحریہ ٹاؤن میں بلاک 8 میں واقع ایک گھر میں پیش آیا۔ ملزم نے اپنی والدہ پر فائرنگ کی اور بعد میں گھریلو ملازم پر فائرنگ کردی جس نے خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: کراچی بحریہ ٹاؤن میں فائرنگ، خاتون سمیت 3افراد قتل

Related Posts