ایبٹ آباد: ہری پور میں فائرنگ کا افسوس ناک واقع پیش رونماء ہوا، تحصیل ناظم پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف کی گاڑی پر فائرنگ اور راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنماء سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے میں مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔
مزید پڑھیں:7سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشیں مکمل طور پر چل چکی ہیں۔