سوڈان میں شہریوں کے انخلاء کیلئے جانے والے ترک طیارے پر فائرنگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خرطوم: سوڈان میں شہریوں کے انخلاء کے لیے جانے والے طیارے پر فائرنگ کی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سوڈان میں پھنسے شہریوں کو لے جانے کیلئے آنے والے ترک طیاروں پر فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوڈانی حکام کے مطابق ترک طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی۔ طیارے کو بحفاظت وادی سیدنا میں اتار لیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت خرطوم کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلے مشن کی ناکامی کے بعد امارات کا دوسرا چاند مشن بھیجنے کا اعلان

ترکی کی وزارت دفاع نے سوڈان میں ترک شہریوں کے انخلاء کیلئے جانے والے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے مختلف شہروں میں پھنسے ترک شہریوں کے بحفاظت انخلاء کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب سوڈانی فوج اور باغیوں نے ترک طیارے پر فائرنگ کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔

Related Posts