مسجدِ اقصیٰ کے قریب فائرنگ، فلسطینی خاتون سمیت 2افراد شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجدِ اقصیٰ کے قریب فائرنگ، فلسطینی خاتون سمیت 2افراد شہید
مسجدِ اقصیٰ کے قریب فائرنگ، فلسطینی خاتون سمیت 2افراد شہید

یروشلم: اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ کے قریب فائرنگ کرکے فلسطینی خاتون کو شہید کردیا ہے جبکہ ایک فلسطینی نوجوان کو مغربی کنارے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظلوم فلسطینی خاتون کو چاقو مارنے کی کوشش کا الزام لگا کر قتل کیا گیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے پولیس پر وار کیا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق خاتون نے چاقو سے مسجدِ اقصیٰ کی طرف جانے والی ایک گلی میں پولیس پر وار کیا جو ناکام رہا۔ اے ایف پی کا کہنا ہے کہ ایک صحافی نے فائرنگ کی آواز سنی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق گولیوں کی آواز سننے والے صحافی نے فلسطینی خاتون کو شہادت کے بعد زمین پر پڑے ہوئے دیکھا جبکہ نوجوان کو بھی شہید کردیا گیا۔

فلسطینی نوجوان کو مغربی کنارے کے گاؤں برقین میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر قتل کردیا گیا۔ 4 روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایک 12 سالہ لڑکے کی شہادت کے بعد کیے جانے والے مظاہرے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ مظلوم فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 

جولائی کے دوران 12 سالہ لڑکے پر غاصب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہوگیا۔ اگلے روز شہید لڑکے کے جنازے میں بے شمار فلسطینی شریک ہوئے اور سیکڑوں مظاہرین نے اسرائیلی فوج پر پتھر برسائے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 20 سالہ مظلوم فلسطینی نوجوان شہید

Related Posts