کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما ارباب غلام کاسی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ارباب غلام کاسی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی رہنما ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ کو کوئٹہ کے علاقے کجلاک میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ بعد ازاں مقتول رہنما کی میت کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

معصوم بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشاف

سول ہسپتال کوئٹہ میں ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ کی میت کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی خان نے اے این پی رہنما کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سربراہ اے این پی اسفند یار ولی خان کا کہنا ہے کہ قاتلوں کا پتہ چلانے کیلئے فائرنگ کے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ ارباب غلام کاسی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا تسلسل ہے۔

اسفند یار ولی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔ نہتے سیاسی کارکنان اور ذمہ داران کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کا عکاس ہے۔ 

Related Posts