بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی فوج کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں پنجاب ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے متعلق بھارتی فوج کی ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ نے باضابطہ بیان جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

استاد پرفائرنگ، 6 سالہ امریکی بچے کی ماں پر فرد جرم عائد

ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے فوری بعد فوج کی کوئیک رسپانس ٹیم حرکت میں آگئی۔ فوجی اڈے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی بھٹنڈہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیں تفتیش کیلئے فوجی اڈے کے باہر منتظر رہیں تاہم عسکری حکام نے معاملہ خود ہینڈل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے پولیس کو اڈے میں جانے نہیں دیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں خاص طور پر پنجاب کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاکت کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب بھارت کے خلاف سکھوں کی علیحدگی پسند تحریک خالصتان عروج پر ہے۔

پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کی فوج دنیا کی سب سے بڑی فعال افواج میں سے ایک سمجھی جاتی ہے جس کے فعال سپاہیوں کی تعداد کم و بیش 14 لاکھ ہے۔

Related Posts