امریکا، ٹیکساس میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 9افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات ٹیکساس کے آؤٹ لیٹ مال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک مسلح شخص نے 8 افراد کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ برطانیہ کا جشن تاجپوشی تصاویر کے آئینے میں

مسلح شخص نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ چیف فائر سروس ایلن، ڈیلاس جوناتھن بوانیڈ کا کہنا ہے کہ ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں 7افراد کی لاشیں ملیں۔

جوناتھن بوئیڈ کا کہنا ہے کہ ہسپتال منتقل کیے جانے والے 9افراد میں سے 2 مزید افراد دم توڑ گئے۔ واقعہ ڈیلاس شہر سے 25میل دور ایلن کے علاقے میں واقع شاپنگ کمپلیکس میں پیش آیا۔

واقعے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مال میں بھگدڑ مچ گئی۔ ایک غیر متعلقہ کال پر ایک پولیس افسر پہلے ہی مال میں موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے فائرنگ کی آواز سننے کے بعد مسلح شخص کو انگیج کیا اور پھر اسے غیر مؤثر کرنے کے بعد ایمبولینس بلا لی۔ حملہ آور کے متعلق تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts