صوابی میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، بیٹے کے ہاتھوں والد، ماموں اور نانا قتل ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوابی میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، بیٹے کے ہاتھوں والد، ماموں اور نانا قتل ہو گئے
صوابی میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، بیٹے کے ہاتھوں والد، ماموں اور نانا قتل ہو گئے

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں بیٹے کے ہاتھوں والد، ماموں اور نانا قتل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ میں بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر فائرنگ کی جس کے دوران ملزم کے والد، ماموں اور نانا کو گولیاں لگیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے سگے رشتہ داروں کو قتل کرنے کے بعد ملزم گرفتاری کے خوف سے جائے وقوعہ سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں تدفین کیلئے رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے  چھاپے اور تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے  کلفٹن میں نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم حسنین قمر کو حراست میں لے لیا۔کلفٹن بلاک ٹو میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی مقتولہ کی شناخت نور الہدی کے نام سے ہوئی۔

واقعے  کی اطلاع ملتے ہی پولیس گزشتہ روز موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی ساؤتھ نے ملزم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم حسنین  بلدیہ جنوبی کے محکمہ انسدادِ تجاوزات میں کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: نوجوان نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کردیا

Related Posts