گوجرانوالہ، عدالت سے پیشی بھگت کر جانے والوں پر فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ، عدالت سے پیشی بھگت کر جانے والوں پر فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق

گوجرانوالہ میں عدالت سے پیشی بھگت کر جانے والوں پر نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے تھانہ جناح روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈیلٹا روڈ پر زین اور کیف نامی حقیقی بھائیوں پر فائرنگ کی گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان لدھیوالہ وڑائچ کے قتل کیس میں پیشی سے واپس جا رہے تھے جن پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی موقعے پر جاں بحق ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور گلیوں کو سیل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی شناخت اور واقعے کی تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی۔ تاحال واقعے کا کوئی عینی شاہد سامنے نہیں آیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں لین دین کے تنازعے پر ملزم نے تین سگی بہنوں پرفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔

 واقعے کے بعد گزشتہ ماہ 28 مارچ کو ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن میں محلے دار ملزم عدنان عرف وارث نے خواتین پر فائرنگ کی۔ 

مزید پڑھیں: لاہور، 3 سگی بہنوں پرفائرنگ، ایک جاں بحق، 2 شدید زخمی

Related Posts