بلوچستان بلدیاتی انتخابات، سیاسی جماعتوں میں کشیدگی، چمن میں فائرنگ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، اس موقعے پر چمن میں 2 بیلٹ پیپرز غائب ہونے کا واقعہ پیش آگیا ہے جس پر ہوائی فائرنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں جبکہ عوام ہزاروں کی تعداد میں حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ہوائی فائرنگ ضلع چمن کے ایک وارڈ میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات، بلوچستان کے 32 اضلاع میں پولنگ کا آغاز

چمن کے میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 3 پر ہولنگ کا آغاز سامان سے 2 بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے باعث نہ ہوسکا۔ پیپرز غائب ہونے کے باعث سیاسی جماعتوں کے مابین کشیدگی نے جنم لیا۔

کشیدگی کے باعث شروع ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ ڈی آر او سہیل الرحمان پولنگ اسٹیشن جا پہنچے۔ انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا۔

کنٹرول روم سے چیف الیکشن کمشنر نے بلوچستان بلدیاتی انتخابات کی نگرانی سنبھال لی۔ ان کا کہنا ہے کہ پولنگ میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، خلاف ورزی پر ایکشن فوراً لیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال آج بے خوف ہوکر کرنا ہوگا۔ آپ گھروں سے نکل کر اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں۔ خواتین کو ووٹنگ سے روکنے پر کارروائی ہوگی۔ 

Related Posts