گوجرانوالہ میں وکیل کی سالگرہ کے موقعے پر ساتھی وکلاء نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ اس موقعے پر موجود ڈولفن فورس منہ دیکھتی رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سینئر قانون دان عامر نیر باگڑی کی سالگرہ کا کیک کٹتے ہی جدید اسلحے سے گولیوں کی تڑ تڑاہٹ شروع ہوگئی۔
ڈولفن فورس اہلکار فائرنگ کے دوران پاس کھڑے دیکھتے رہے اور وکیل قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ کسی وکیل کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔
سالگرہ کی تقریب میں نوجوانوں نے ممنوعہ اشیاء کا استعمال کیا اور حقہ نوشی بھی کی گئی۔ ہوائی فائرنگ اور سالگرہ کی تقریب اعظم بھٹی کے ڈیرے پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی