کراچی میں پولیس مقابلے اور فائرنگ، زخمی ملزمان سمیت 9گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائرنگ کے واقعات
(فوٹو: آن لائن)

 

کراچی پولیس نے دو مبینہ مقابلوں کے بعد بھاری مالیت کے زیورات اور نقدی برآمد کرتے ہوئے 9 ملزمان گرفتار کرلیے جن میں 3 زخمی ملزمان بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے کٹی پہاڑی کے قریب ہونے والے مقابلے میں ایک زخمی ملزم سمیت 7 ملزمان گرفتار کیے جن کے قبضے سے 2 پستول، موبائل فون، کلاشنکوف اور دو موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کلیم، حفیظ، نعیم اللہ، محمد صابر، حفیظ، ساجد اور رؤف کے نام سے ہوئی، اے وی ایل سی کیماڑی پولیس نے بھی مقابلے کے بعد دو ملزمان اعجاز اور بلال کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ سامان برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، پرس، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میںل اتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، پولیس نے شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ملزمان مبینہ ٹاؤن کی حدود میں جھنگوی روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ کررہے تھے جن کی شناخت حبیب اور عمر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ سائٹ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جو جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ آج کل عدالت سے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ فائرنگ میں بھی اسی شخص پر شک کیا جارہا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts