سعودی عرب نے کہا ہے کہ جدہ میں ٹرین اسٹیشن پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ آتشزدگی کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آگ سعودئ عرب کے شہر جدہ میں واقع الحرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن پر موجود قابلِ انتقال کیبنز میں لگی جس کے متعلق سعودی محکمۂ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شہری آگ لگنے کے باعث جاں بحق نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کے باعث مالی نقصان ضرور ہوا۔
گزشتہ شب آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سعودی حکومت کی مشینری اور ریسکیو ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے اور آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی جس کے متعلق آج سعودی محکمے کی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جدہ کے نواحی علاقے سلیمانیہ میں حرمین اسٹیشن کی بلڈنگ سے دور آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے جس میں کوئی بھی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
#الدفاع_المدني :
السيطرة على حريق نشب في مكاتب مؤقتة
بحي السليمانية في #جدة والواقعة بعيداً
عن مبنى محطة #قطار_الحرمين
..دون تسجيل إصابات ولله الحمد pic.twitter.com/9ZECXhHyL9— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) August 6, 2020
یہ بھی پڑھیں: ایران میں امریکہ کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے عہدہ چھوڑ دیا