کراچی، ناظم آباد نمبر 3 میں آتشزدگی، گاڑی جل کر راکھ ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ناظم آباد نمبر 3 میں آتشزدگی، گاڑی جل کر راکھ ہوگئی
کراچی، ناظم آباد نمبر 3 میں آتشزدگی، گاڑی جل کر راکھ ہوگئی

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں گاڑی میں آتشزدگی کے باعث گاڑی جل کر راکھ ہوگئی، فائر بریگیڈ نے موقعے پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے۔فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:

پرانی سبزی منڈی کے قریب مختلف دکانوں میں آگ لگ گئی

کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کے باعث گاڑی جل گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث مختلف دکانوں کا سامان جل گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔

آج سے 3 روز قبل دن کے وقت پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع پلاٹ پر لگنے والی آگ مبینہ طور پر دکانوں تک جا پہنچی۔ کپڑوں، اسکول بیگ، جنرل اسٹور اور بیگ کی دکان میں خوفناک آتشزدگی ہوئی۔

 

Related Posts