نظارت خانے میں آگ لگنے سے 500 سے زائد موٹر سائیکل، 6بسیں اور گاڑیاں جل گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نظارت خانے میں آگ لگنے سے 500 سے زائد موٹر سائیکل، 6بسیں اور گاڑیاں جل گئیں
نظارت خانے میں آگ لگنے سے 500 سے زائد موٹر سائیکل، 6بسیں اور گاڑیاں جل گئیں

کراچی: نظارت خانے میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد موٹر سائیکل، 6 بسیں، 2رکشے اور 6 سے 7 گاڑیاں مکمل طور پر جل کر راکھ  ہو گئیں۔ اگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گلشنِ اقبال کے عزیز بھٹی پارک کے نزدیک واقع نظارت خانے میں ضبط کی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز جل گئیں۔ فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی ہوئی آگ پھیل کر نظارت خانے تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو پہلے مرحلے میں پھیلنے سے روکتے ہوئے دوسرے مرحلے میں بجھانے میں کامیابی حاصل کر لی گئی۔ کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم گاڑیوں کے ٹائر جل جانے کے باعث پیدا ہونے والے دھویں سے گلشنِ اقبال میں آلودگی پھیل گئی۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں شریک ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ قریب موجود فلیٹس کو لپیٹ میں لے لیتی تو جانی نقصان کا خدشہ ہے تاہم نظارت خانے میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلز جل جانے کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

عموماً پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نظارت خانے میں کیس پراپرٹیز رکھتے ہیں جن میں ضبط کی گئی موٹر سائیکلز، بسز، ٹرک، گاڑیاں اور رکشے شامل ہیں۔ ضبط کیے جانے کی وجوہات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور چوری جیسے جرائم شامل ہیں۔ 

Related Posts