انڈونیشیا، جکارتا میں تیل کے گودام میں آتشزدگی سے 17افراد جاں حق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں واقع تیل کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں تیل کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ گودام میں ہونے والی آتشزدگی سے دھماکے بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ٹی پی کو روکنے کے بدلے رقم، طالبان نے الزام مسترد کردیا

آگ پھیلنے کے باعث اردگرد کے علاقے خالی کروا لیے گئے۔جس علاقے میں آگ لگی وہاں سے انڈونیشیا کی ضروریات کے 25فیصد ایندھن کی سپلائی ہوتی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

اب تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 260 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 52 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ آتشزدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 50افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں آگ جمعہ کی شب 10 بج کر 30 منٹ پر لگی۔ جاں بحق ہونے والے 17 افراد میں سے 2 کمسن بچے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 50ا فراد میں بھی 1 بچہ شامل ہے۔

جکارتہ کے قائم مقام گورنر ہیرو بوڈی ہرتونو نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں۔ حکومت ان کے طبی علاج معالجے کا تمام تر خرچ برداشت کرے گی۔

Related Posts