کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ پر پر قابو پانے میں مصروف
کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ پر پر قابو پانے میں مصروف

کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبائی میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جس کے بعد آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب سخی حسن اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر واٹر بورڈ حکام نے ایمرجنسی نافذ کردی، ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ نے کہا کہ ہم نے فائر بریگیڈ کی مدد کیلئے ٹینکر روانہ کردئیے ہیں۔

آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ آگ سے ہونے والے نقصانات کا بھی اندازہ لگایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مالم جبہ میں  پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 روز قبل اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ نے کہا کہ ن لیگی رہنما انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے پورے بنگلے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: مالم جبہ میں  انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی

Related Posts