کہوٹہ، مارگلہ، سوات اور مالاکنڈ کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کہوٹہ، مارگلہ، سوات اور مالاکنڈ کے جنگلات میں آتشزدگی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری
کہوٹہ، مارگلہ، سوات اور مالاکنڈ کے جنگلات میں آتشزدگی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری

اسلام آباد:مارگلہ، کہوٹہ، سوات اور مالاکنڈ کے جنگلات میں آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، آگ بجھانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں، کلومیٹرز پر محیط طویل رقبے پر جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے 10 میں سے 7 علاقوں کے جنگلات میں آگ بجھانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے تاہم 3 مقامات پر آگ تاحال لگی ہوئی ہے۔ سوات کے جنگلات بھی مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا زہرہ کو شوہر سمیت کراچی منتقل کردیا گیا، سندھ ہائیکورٹ میں پیشی آج ہوگی

خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ جمعے کے روز کہوٹہ کے جنگل میں بھی آگ لگی جس سے 7 کلومیٹر پر پھیلے ہوئے درخت جل کر راکھ ہو گئے۔

تحصیل کیل کے علاقے دیولئی میں بھی جنگلات میں لگی ہوئی آگ تاحال نہ بجھ سکی۔ ہری کوٹ کے علاقے کڑاکڑ میں جنگلات آگ کے شعلوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کاخوبصورت علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ آگ بجھانے کی کاوشیں تاحال جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے نے مارگلہ ہلز پر آگ پر قابو پانے کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز بھی فراہم کیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل رقبے پر محیط جنگلات میں آتشزدگی پاکستان کی تباہ حال ماحولیاتی صورتحال کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوان مارگلہ ہلز پر لگی آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ 

Related Posts