کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑک پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ گیس لائن لیک ہونے اور آگ لگنے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ا
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا جہاں بدر کمرشل کے علاقے میں ایس ایس جی سی کی گیس لائن لیک ہو گئی جس سے گیس خارج ہونا شروع ہوئی۔ اسی دوران کسی شخص کی جلتی ہوئی سگریٹ کے باعث شعلہ بھڑک اٹھا۔
سڑک کے 3 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ پولیس اور ڈی ایچ اے انتظامیہ نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی صفدر علی کے مابق گیس کا اخراج اچانک ہوا جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ ہم نے جائے حادثہ پر اپنی ٹیم روانہ کردی ہے جبک علاقے میں گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ رات تک متاثرہ گیس لائن کی مرمت کرکے گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دستی بم دھماکے کے باعث 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی