لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں واقع شاپنگ مال کی بلند و بالا عمارت کو آگ لگ گئی ہے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کیلئے پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں شاپنگ مال کی 4منزلہ عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا گیا۔
کراچی، نیو چالی عابد چیمبر کے گودام میں آگ لگ گئی