کراچی: شارع فیصل پر واقع کاشف سینٹر کی عمارت میں آگ لگنے سے کئی دفاتر جل کر خاکستر ہوگئے، امدادی اداروں کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہ پاسکے، متعدد افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق آگ کاشف سینٹر کی عمارت میں لگی جو کہ مصروف ترین شارع فیصل پر واقع ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وائرنگ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔
آگ وائرنگ ڈکٹ میں لگی، دوسری منزل سے شروع ہونے والی آگ بالائی منزلوں تک پھیل گئی۔ عمارت میں ہنگامی طور پر باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا جس کی وجہ سے عمارت میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور امدادی اداروں نے کئی لوگوں کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا ہے، آٹھ فائر ٹینڈرز اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں کراچی میں ایکسچینج بلڈنگ کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی۔آگ صبح 8 بجے کے قریب لگی اور اس کے نتیجے میں کچھ مادی نقصان ہوا۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن میں پانچ فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک براؤزر کا استعمال کیا گیا۔
اس واقعے کے بعد پی ایس ایکس میں تجارت بھی معطل کر دی گئی تھی جسے بعد میں 12 بج کر 25 منٹ پر دوبارہ شروع کیا گیا۔