کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں ایک اور گاؤں میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں نور پور کے کم از کم 20 کچے مکانات جل کر راکھ ہو گئے، آگ سے غریب عوام کے مویشیوں اور اناج کو بھی نقصان پہنچا۔ قیمتی املاک کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آگ دوپہر پونے دو بجے کے قریب ہائی وولٹیج بجلی کا تار گرنے کے بعد لگی۔ ڈی سی دادو سیّد مرتضیٰ شاہ کا کہنا ہے کہ آگ نے تیز ہواؤں کے باعث قریبی گھروں کا رخ کر لیا جس کے نتیجے میں نور پور کے رہائشیوں کی املاک جل گئیں۔
دوست نے 100 روپے کی واپسی کیلئے جھگڑے میں دوست کا گلا کاٹ دیا