کراچی: صدر جمعہ گلی کی میں دکانوں میں آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے صدر بازار کی جمعہ گلی میں منگل کی صبح دکانوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق آگ جمعہ گلی میں بند دکانوں میں لگی۔ اس گلی میں ایک مکھن کی فیکٹری ہے اور یہ واقعہ اسی کے اندر پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے شٹر کے تالے توڑ رہے ہیں۔

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، مشتعل ہجوم نے 5 ٹینکر جلا دیے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بند دکان سے کثیف دھواں نکل رہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ رات جیل چورنگی پر ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹینکر کی ٹکر کے بعد مشتعل ہجوم نے پانی کے پانچ ٹینکروں کو آگ لگا دی تھی۔

Related Posts