درزی کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

درزی کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر تباہ
درزی کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار کے علاقے نصرپور روڈ منصور کالونی میں درزی کی دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ نہ پہنچنے کے باعث علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

ذرائع کا اس واقعے کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ جے ایس ٹیلر میں آتشزدگی بجلی کی آنکھ مچولی سے ہونے والے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

مزید برآں دکان کے مالک رفیق شاہ نے واقعے کے حوالے سے کہا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 300 سے زائد گاہکوں کے کپڑے اور ڈھائی لاکھ مالیت کی مشینیں بے رحم آگ نے جلا کر خاکستر کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نماز تراویح کی ادائیگی

انہوں نے کہا کہ آگ نے میری زندگی بھر کی کمائی کو جلادیا بعدازاں دکان مالک نے حکومت سے مدد کی بھی اپیل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے آج شام میں بیٹھے گی اور اس بات کی قوی امید کی جارہی ہے کہ چاند نظر آجائے گا جس کے بعد ملک بھر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

Related Posts