ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔فردوس شمیم نقوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔فردوس شمیم نقوی
ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔فردوس شمیم نقوی

کراچی:  اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے  کہا ہے کہ ہم ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان اور نائب صدر محمود مولوی نے انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاک فوج تنہا نہیں ہے، اس کے پیچھے 22 کروڑ عوام کی طاقت ہے جس کے سامنے بھارتی فوج کے پاؤں کانپ رہے ہیں جبکہ ہم شہادت کیلئے تیار ہیں۔

 پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے فوج کے شانہ بشانہ خون کا ہر قطرہ بہانے کیلئے تیار ہیں، وزیرِ اعظم کے اقدامات سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ کل پاکستان اظہارِ یکجہتی ریلی میں کورونا ایس او پیز پر پوری ذمہ داری کے ساتھ عمل کریں گے۔ جو شخص جس گاڑی پر سوار ہو، اسی میں ریلی کے آخر تک رہے گا۔

قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم بھارتی میڈیا کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کے پاؤں بہت مضبوط ہیں۔ شہادت ابدی زندگی ہے جبکہ بھارت بزدل اور مکار ہے۔ بھارت کو نیست و نابود کرنے کیلئے پاکستانی عوام ہی کافی ہیں جبکہ اِس موقعے پر رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بھی خطاب کیا۔

خطاب کے دوران صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اور کچرہ پی ڈی ایم ملک کی سلامتی کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہیں اور کچرہ جماعتوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ پی ڈی ایم ملک کو پیچھے کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔

تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر نے کہا کہ پاک فوج کی تضحیک عوام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے کیونکہ عوام کو پاک فوج سے بے حد محبت ہے۔ فوج کو بدنام کرنے کا مقصد ملکی دفاع کمزور کرنے کی سازش ہے  جبکہ ہم  عوام کے ساتھ مل کر ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ایاز صادق

Related Posts