پیپلز پارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
پیپلز پارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل کا ضمنی انتخاب اس امر کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا جبکہ دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس11: لاڑکانہ میں جی ڈی اے نے ہوم گراؤنڈ پر پیپلز پارٹی کو شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔یہ ضمنی انتخاب نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لئے نشانِ عبرت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز  کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا،خواتین کو طاقتور اور بااختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی معاشی فلاح، ترقی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  کامیاب جوان پروگرام روزگار و دیگر مسائل حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا،فردوس عاشق اعوان

Related Posts