فردوس عاشق: پی ٹی آئی کا بَلا۔ فی امانِ اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور پی ٹی آئی کی سابق رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلا‘ فی امان اللّٰہ ہوگیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 سال بعد اپنے پارٹی انتخابی نشان سے محروم ہوگئی اور انتخابی نشان کے بغیر انتخابی میدان میں اترنا ناممکن ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کھیل کے اصولوں کے مطابق بیٹ کے بغیر بیٹسمین کریز پر کھڑا ہی نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اب بھی اپنا قبلہ درست کرلے۔

ان کا کہنا ہے کہ اداروں کو ماتحت بنانے کے بجائے اداروں کے ساتھ رہ کر سیاست کریں، وکلاء کے ایک ٹولے نے پی ٹی آئی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

Related Posts