اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی سابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنے چھوٹے بھائی کی برسی منانے کیلئے سیالکوٹ روانہ ہو گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں صحافی برادری سے معذرت چاہتی ہوں ، چھوٹے بھائی کی برسی میں جانے کے لیے پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی۔
سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یکم مئی کو میرے چھوٹے بھائی کی برسی ہوتی ہے۔ مجھے برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے سیالکوٹ روانہ ہونا ہے جبکہ پریس کانفرنس کا نیا وقت جلد طے کیا جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پریس کانفرنس کا نیا وقت طے کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان کو آگاہ کر دیا جائے گا، میری آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے چھوٹے بھائی کی مغفرت کیلئے دعا کیجئے۔
Cancellation of press conference
I'm leaving for sailkot due to death anniversary of my younger brother on May 1st. PC will be rescheduled.
Pray for my brother's maghfrat.
Jazak ALLAH— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 30, 2020