رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پولیس کے اے ایس آئی کو تھپڑ ماردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سیالکوٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن میں الیکشن کے دوران آن ڈیوٹی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جس کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
متاثرہ پولیس اہلکار اے ایس آئی امجد علی نے سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان سمیت 8افراد کے خلاف دھمکیوں، کارِ سرکار میں مداخلت اور زدوکوب کرنے کی دفعات پر مشتمل مقدمہ درج کرادیا، جس کے بعد آئی پی پی رہنما کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
فردوس عاشق اعوان اپنا آپا کھو بیٹھی پولیس والے کو تھپڑ مار دیا۔۔۔۔۔!!!!
Firdous Ashiq Awan#FirdousAshiq pic.twitter.com/p4hwRooOn8— Malik Zohan (@MalikZohan_) February 9, 2024
مقدمے کے متن میں اے ایس آئی امجد علی نے کہا کہ موبائل سروس بند ہونے کے باعث تھپڑ مارنے کی اطلاع نہیں دے سکا۔ آئی پی پی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ڈیوٹی کے دوران زدوکوب کیا اور ساتھیوں سمیت ڈرایا دھمکایا۔ رپورٹ پر قانونی کارروائی کی جائے۔
بدل گئے ہیں دن۔۔۔ بدل گئے جزبات۔۔۔
فردوس عاشق اعوان پر ASI کو زدوکوپ کرنے کا مقدمہ درج۔۔ pic.twitter.com/njXXYtk3v9— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) February 9, 2024
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، ملازمہ پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں ہوا۔
گزشتہ برس اگست کے دوران جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ایک ایسا جرائم پیشہ گروہ تھا جو 3 کے گروپ میں گھروں میں کام کرتے ہیں اور چوریاں کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔ہم نے ان کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔