آزادی مارچ: مولانا کی سیاسی بد حواسی کا پلان بی ناکام ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ: مولانا کی سیاسی بد حواسی کا پلان بی ناکام ہوگا۔فردوس عاشق اعوان
آزادی مارچ: مولانا کی سیاسی بد حواسی کا پلان بی ناکام ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام کے حکومت مخالف آزادی مارچ کے پلان بی کو سیاسی بدحواسی قرار دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ یہ ناکام ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آگے کیا کریں؟

یہ بھی پڑھیں: کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر آج فیصلہ کرے گی

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے تمام پلان ناکام ہوں گے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو انہوں نے مشورہ دیا کہ جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔

فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ پلان بی کے تحت کسی بھی غیر ذمہ دارانہ اقدام سے گریز کریں جبکہ یہ آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کی کہ وفاقی کابینہ نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مشروط طور پر نکالنے کی اصولی اجازت دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو گزشتہ روز بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ  وزیر اعظم عمران خان نوازشریف کے معاملے پر سیاست کی بجائے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کا معاملہ  وزیر اعظم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Related Posts