آرمی ترامیمی ایکٹ کسی ایک شخصیت یا ادارے کے لیے نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous ashiq shibli naumani
firdous ashiq shibli naumani

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ نے قومی آہنگی پر مہر لگادی ہے، آرمی ترامیمی ایکٹ کسی ایک شخصیت یا ادارے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ قانون سازی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےآرمی ترامیمی ایکٹ 2020 کثرت رائے سے منظور کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب ملکی سلامتی کی بات ہوتو تمام جماعتیں سیاسی مفادات چھوڑ کرملک کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، آج تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، کل قومی اسمبلی اور آج سینیٹ میں قومی یکجہتی کی فضا نظر آئی۔

معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں نے بالغ نظری اور سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ قانون سازی کی ہے، سینیٹ نے قومی آہنگی پر مہر لگادی ہے، سروسز ایکٹ میں ترمیم کسی ایک شخصیت یا ایک ادارے کےلیے نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی سے قومی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنانا وزیر اعظم کی ذمے داری ہے آج یہ حقیقت بھی عیاں ہو گئی ہے کہ یہ جس کی ذمے داری تھی اسی کو اختیار بھی دیا گیا ہے، سیاسی ہم آہنگی، قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کے مفاد میں مل کر فیصلے کرکے پاکستان کو طاقتور بنائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفاد کے تحفظ کے لئے متحد ہے، خطے کی صورتحال اورپاکستان کے مفاد میں ہمیں ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو مزید آگے بڑھانا ہے اور امید ہے کہ یکجہتی کی یہ فضا آگے بھی برقرار رہے گی۔

قومی اسمبلی میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ قانون سازی کے اس مرحلے میں چند جماعتوں کے سوا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تمام جماعتوں نے یکجہتی کا اظہار کیا اور اس قانون کو منظور کر لیا، ، اسے بِلڈوز کرنےکا تاثر درست نہیں ہے۔

Related Posts