قوم کو لوٹنے والے عوام کی نظروں سے گرگئے۔فردوس عاشق اعوان کا بلاول کو جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کو لوٹنے والے عوام کی نظروں سے گرگئے۔فردوس عاشق اعوان کا بلاول کو جواب
قوم کو لوٹنے والے عوام کی نظروں سے گرگئے۔فردوس عاشق اعوان کا بلاول کو جواب

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو لوٹنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔ اپوزیشن کی اصلیت اور نیت دونوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔

اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کو لوٹ کر مال بنانے والوں کو عوام نے نظروں سے گرایا اور عمران خان کو دہائیوں سے قوم پر مسلط 2 خاندانوں کے استحصالی راج سے نجات کا ذریعہ بنایا۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام کے ساتھ احساس اور درد کا رشتہ ہے۔ وہ ماضی کی حکومتوں کے عوام کو دیے گئے زخموں پر مرہم رکھ رہےہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  آپ نے بس چلانا ہے تودو خاندانوں سے لوٹی ہوئی قوم کی دولت واپس دلوادیں۔ان کے خلاف تحریک چلائیں، پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کابس چلے توتھرکے معصوم بچوں کے قاتلوں کوعبرت کانشان بنادیں۔عوام کابس چلے توان کا مستقبل ان سے چھین لینے والوں کولوہے کازیور پہنائیں۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) رہنماؤں سے کہا کہ  قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے۔سارے پاکستان کو معلو م ہے کہ اس وقت آٹا،چینی ،گھی اور خاص کر کے مرغیوں پر کس کا کنٹرول تھا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی حالات، انسانی جمہوری حقوق پر قدغن اور میڈیا پر پابندیوں کے بعد میں میں تو چاہوں گا کہ موقع ملتے ہی حکومت گرا دوں۔

لاہور میں گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  آئینی، جمہوری اور قانونی طریقے سے حکومت ہٹانا چاہتا ہوں، بتائیے حکومت گرانے کے طریقے کتنے ہیں؟

مزید پڑھیں:   حکومت ہٹانا چاہتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری کی معصومانہ خواہش 

Related Posts