پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلعے میں یونیورسٹی بنائے گی۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلعے میں یونیورسٹی بنائے گی۔فردوس عاشق اعوان
پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلعے میں یونیورسٹی بنائے گی۔فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلعے میں یونیورسٹی تعمیر کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں 21 نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 7 یونیورسٹیاں انتہائی پسماندہ علاقوں میں بنائی جارہی ہیں جس سے پسماندہ علاقے بھی علم کی روشنی سے منور ہوں گے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کا چپہ چپہ ترقی و خوشحالی کا منظر پیش کرے گا۔ پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلعے میں یونیورسٹی بنانے جارہی ہے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوباز حکومت نے قوم کو زیرِ تعلیم سے محروم رکھنے کیلئے شعبۂ تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ پہلی بار یونیورسٹیز کے شعبے میں کام شروع ہوا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلی بار وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت عوام کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی حکومت نے تو عوام کو تعلیم سے محروم رکھنے کیلئے اس شعبے کا استحصال کیا، تاہم موجودہ حکومت پنجاب بھر میں یونیورسٹیز کا جال بچھا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کو بے نقاب کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے اقدامات سب کے سامنے ہیں۔

رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل میں مزید گرفتاریوں پر6روز قبل گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی گرفتاریوں سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

مزید پڑھیں: رنگ روڈ میں گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کا وعدہ پورا ہوگیا، فردوس عاشق

قبل ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جس فلم کو چلا کر آزاد کشمیر میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں وہ فلاپ ہو چکی ہے۔

بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر الیکشن کمپین پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کا موسم فی الحال گرم ہے۔ اس لیے بلاول بھٹو زرداری موسم کا لطف اٹھانے کے لیے کشمیر گئے ہوئے ہیں تاہم آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد انہیں سندھ کا رخ کرنا ہی پڑے گا۔

بلاول بھٹو جو فلم کشمیر میں چلا رہے ہیں وہ فلاپ ہوگئی، فردوس عاشق اعوان

Related Posts