فردوس عاشق اعوان نے قانون سازی میں اپوزیشن مشاورت کو ستم ظریفی قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان نے قانون سازی میں اپوزیشن مشاورت کو ستم ظریفی قرار دے دیا
فردوس عاشق اعوان نے قانون سازی میں اپوزیشن مشاورت کو ستم ظریفی قرار دے دیا

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قانون سازی میں اپوزیشن کی مشاورت کو ستم ظریفی قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ستم ظریفی ہے قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو قانون کو مطلوب ہیں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت مکمل طور پر مفرور افراد کے پاس ڈیرہ جمائے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حزبِ اختلاف کی سیاسی پارٹی ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے، اسی طرح جرم کا حساب لینا بھی قانون کا حق اور تقاضا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جن کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے وہ عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا کہ شہباز شریف آئیں بائیں شائیں کر کے حکومت کو احتساب سے نہیں روک سکتے،قانون آپ کا پیچھا کرتا رہے گا اور قوم کا لوٹا ہوا مال واپس آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بغض میں لیگی ترجمان ہم سے ایک سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں،1200ارب کے گردشی قرضے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا۔ ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کرنے والے حکومت سے حساب مانگتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف احتساب سے نہیں روک سکتے،فردوس عاشق اعوان

Related Posts