پریس کلب کے باہر احتجاج، شیریں مزاری کی بیٹی پر درج مقدمہ خارج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریس کلب کے باہر احتجاج، شیریں مزاری کی بیٹی پر درج مقدمہ خارج
پریس کلب کے باہر احتجاج، شیریں مزاری کی بیٹی پر درج مقدمہ خارج

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری پر پریس کلب کے باہر احتجاج کے باعث درج کیا گیا مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مقدمہ واپس لے لیا۔ نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ پر غداری کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی وزیر کی صاحبزادی ایمان مزاری کا کیس، سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی

مقدمے میں نامزد شیریں مزاری کی بیٹی ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے چیف جسٹس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے بلوچ طلبہ اور ایمان مزاری کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا۔

پولیس نے وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی اور نامور وکیل ایمان مزاری سمیت 200 بلوچ طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ ایمان مزاری نے مقدمہ ختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جو منظور کر لی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سنے۔ 

 ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سوشل میڈیا قواعد کے خلاف درخواست پر7 مارچ کو سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس  نے ایمان مزاری کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ نے سوشل میڈیا رولز پڑھے ہیں؟

Related Posts