اسلام آباد، خاتون کونوکری کاجھانسہ دے کرزیادتی کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، خاتون کونوکری کاجھانسہ دے کرزیادتی کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکا
اسلام آباد، خاتون کونوکری کاجھانسہ دے کرزیادتی کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

اسلام آباد پولیس نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 192 کی مدعیہ سبینہ ساجد نے کہا کہ اسلام آباد میں ایسا گروہ سامنے آیا ہے جو لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان کی عزتیں پامال کرتے ہیں۔ ایک ماہ پہلے تھانہ سبزی منڈی میں بھی ایسے ہی واقعے پر ایف آئی آر درج کراچکی ہوں۔

متاثرہ خاتون سبینہ ساجد نے کہا کہ پہلے واقعے میں پولیس بر وقت موقعے پر پہنچ گئی اور میری جان بچ گئی تاہم  کچھ دن بعد ایک بار پھر مجھے نوکری کیلئے کال آئی۔ میں نے 2 دن روزانہ کی بنیاد پر کام کیا۔ آفس والوں نے کہا کہ ہمارے کیمپ آفس آ کر تنخواہ لے لیں۔ کرایہ نہ ہونے پر گاڑی بھی بھجوائی گئی۔

سبینہ ساجد نے کہا کہ میں کیمپ آفس پہنچی تو رمضان نامی ملزم نے میری عزت پامال کی۔ میں نے مقدمہ درج کرایا جس پر میرا فوری میڈیکل ہوا لیکن ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ میری حکامِ بالا سے اپیل ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے تاکہ کسی اور کی بیٹی کے ساتھ ایسا جرم کبھی نہ ہو۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل چکوال میں ایک جامع مسجد کے امام نے 4 معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ان کی ویڈیو بنائی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

 یہ افسوسناک واقعہ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں 2 روز قبل تھانہ ٹمن کی حدود میں واقع ڈھوک پھلاڑی کی جامع مسجد بلال میں پیش آیا جہاں مولوی سلطان نے مدرسے میں قرآن پڑھنے والی 4 بچیوں کے ساتھ مسجد سے ملحقہ کمرے میں زیادتی کی۔

مزید پڑھیں: مسجدکا امام 4 بچیوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے پرگرفتار، مقدمہ درج

Related Posts