اینٹی کرپشن کی کارروائی، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی کرپشن کی کارروائی، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج
اینٹی کرپشن کی کارروائی، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج

لاہور: محکمۂ انسدادِ بدعنوانی (اینٹی کرپشن) نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ بدعنوانی نے ڈی سی، ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج کیا جس پر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس

اینٹی کرپشن کے درج کیے گئے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے متن میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرنے کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔

درج کیے گئے مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کیلئے جعلی لیٹر تیار کروایا۔ 1986 میں جعلی انتقالات کروا کر زمین ہتھیا لی۔ 

خیال رہے کہ عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے عہدے سے استعفیٰ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر دیا، تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا۔ 

دوسری جانب حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ حلف اٹھانے کے بعد بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول 2 ماہ قبل 30 اپریل کو واپس لے لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سے واپسی پر عثمان بزدار کے پروٹوکول میں ریسکیو، پولیس، موبائل جیمرز اور دیگر پروٹوکول کی گاڑیاں موجود نہیں تھیں۔ عثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے خود سیکیورٹی واپس کی ہے۔

Related Posts