برطانیہ میں جعلی خبر پر فسادات، پاکستان میں گرفتار ملزم فرحان کیخلاف مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ میں فسادات
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: برطانیہ میں جعلی خبر پر فسادات کا سبب بننے والے ملزم فرحان آصف کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل میں جعلی نیوز شائع کرنے پر ملزم فرحان آصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم فرحان آصف نے اعترافِ جرم کرلیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر برطانیہ میں چاقو زنی کے واقعے کی تصاویر شیئر کیں۔ ایکس اکاؤنٹ ہینڈلر نے ویب سائٹ پر آرٹیکل بھی شائع کردیا۔ آرٹیکل میں 17سالہ علی ال شکاتی کو چاقو زنی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے اپنے آرٹیکل میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ گرفتار ہونے والا شخص مسلمان ہے۔ آرٹیکل میں حملہ آور کو برطانیہ میں پناہ گزین بھی بتایا گیا۔ سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کی وجہ سے برطانیہ میں فسادات پھوٹ پڑے۔

متن کے مطابق ایکس اکاؤنٹ ہینڈلر کی شناخت فرحان آصف کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے غیر ملکی چینل کو غلط معلومات دینے کا بھی اعتراف کرلیا۔ معلومات میں ملزم نے الزام دیگر لوگوں پر عائد کرنے کی کوشش کی۔

 

Related Posts