پشاور پولیس کی کارروائی، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور پولیس کی کارروائی، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
پشاور پولیس کی کارروائی، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

پشاور پولیس نے پی ٹی آئی کارکن کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف پہلا مقدمہ پنجاب میں قائم کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اگر ضمانت کرائے بغیر یہ دو شخصیات پنجاب میں نظر آئیں تو انہیں گرفتار کرلیں گے۔ دونوں کا داخلہ کے پی کے میں بھی بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا سیلاب زدگان کی امداد پر فلسطینی صدر سے اظہارِ تشکر

پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا جس میں کم و بیش 10 دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14 ستمبر کے روز پی ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس نشر ہوئی جسے میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے ایماء پر سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا اور سیاق و سباق سے ہٹ کر عمران خان کی تقریر کے ایڈیٹڈ کلپس چلائے گئے۔

درخواست گزار پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کا مقدمے کے متن میں کہنا ہے کہ پی ٹی وی حکام سہیل علی اور شاہدہ حمید بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر عمران خان کی ایڈیٹ کی گئی تقریر چلانے کے ذمہ دار تھے۔ دونوں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ لاہور میں درج کیا گیا تھا۔ 

Related Posts